جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سکھوں کیلئے کرتار پور کوریڈور کھولنے کے بعد عمران خان نے ہندوئوں کو بھی خوشخبری سنا دی ، زبردست فیصلہ کرلیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اہم حکومتی اقدامات کا خلاصہ جاری کر دیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ان کی عبادت گاہوں کو از سر نو کھولا جائے گا۔

احمد جواد کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے اب تک کے 10 بہترین اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس میں قومی ایئرلائین (پی آئی اے) کا ماہانہ خسارہ 3 ارب سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب رہ جانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کی جانب سے 550 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبوں کی تعمیر کیلئے معاہدوں کا بھی اعلامیے میں ذکر ہے۔احمد جواد کے مطابق مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے سپیشل سیل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20% اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ بھی کہ اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جو کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں 14.4% زیادہ ہے۔احمد جواد کے مطابق گوادر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسپتال کی 24 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کے منصوبے پر چینی کمپنی نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ منصوبے پر 100 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

حکومت کے دس بہترین اقدامات میں نئے کاروباروں کے آغاز، کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی افزائش میں معاونت کیلئے پنجاب حکومت کا قرضے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔پنجاب حکومت کا قصور میں عالمی معیار سے ہم آہنگ، سرمایہ کاری کیلئے یکساں پرکشش اور وباؤں سے آزاد لائیو سٹاک زون قائم کرنے کا فیصلہ بھی اعلامیہ کا حصہ ہے۔دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور سیلاب کی پیشگوئی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 5 دریاؤں پر ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کردیا ہے جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…