بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ، ترجمان پاک فوج پھر میدان میں آگئے،حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

  پیر‬‮ 21 اکتوبر‬‮ 2019  |  11:19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں۔ ان کا آزاد کشمیر میں ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، چاہے توبھارتی سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی سفارتخانہ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کر کے دکھائے، بھارتی عسکری


قیادت کے جھوٹے دعوے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔

موضوعات:

loading...