ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمودی کی ملاقات کے امکانات دکھائی نہیں دیتے البتہ سیاست میں کچھ حرف آخرنہیں ہوتا،جمہوریت کانام لیوا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کادورہ اچھارہا۔

سعودی حکام سے مشرق وسطیٰ، تیل تنصیبات پر حملے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ہم نے اْن کے تاثرات سمجھے۔اْنہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات میں پرانی گرمجوشی اوراعتمادبحال ہوچکاہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جیسے آج ہیں آج سے کچھ عرصے پہلے تک ایسا نہ تھا، حکومت نے سعودی عرب کیساتھ بہترین تعلقات قائم کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کامؤقف بھی عرب حکام کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کومودی سوچ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی سوچ دراصل آر ایس ایس کا نظریہ ہے، گاندھی اورنہروکے سیکولربھارت کو مودی اور آرایس ایس دفن کرچکے ہیں، اس لیے آج ساری دنیاکہہ رہی ہے آج کابھارت ماضی کے بھارت سے مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا روانگی کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، صرف ایک اس بات سے بھی تعلقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان امریکا آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تیزی سے بگڑی اوربگڑتی جارہی ہے، 48 روز ہوگئے کرفیوجاری ہے۔

لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہیں، دنیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہارکرچکی اور مغربی میڈیا مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، سیکیورٹی کونسل میں54سالوں کے بعدمسئلہ کشمیرزیربحث آیا، ہیومن رائٹس اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواٹھایا گیا اور حکام نے بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’امریکی صدرنے ثالثی کی پیشکش کی تھی ان کے شکرگزارہیں۔

پاکستان کوامریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش پرکوئی اعتراض نہیں تھا مگر بھارت کو اعتراض تھا اس لیے ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ خطے کے استحکام اورانسانی حقوق کاپامال بھارت ہے، جمہوریت کانام لیوامقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’امریکا دورے یا اقوام متحدہ کے اجلاس میں عمران خان اور مودی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں البتہ سیاست میں کوئی بھی بات حتمی نہیں ہوتی‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…