اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

امریکہ میں پاکستا نی کمیونٹی کا وزیر اعظم عمران کا تاریخی استقبال، امریکی انتظامیہ پر دھاک بٹھا دی،ٹرمپ سے ملاقات میں کیا فائدہ ہوگا؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 22  جولائی  2019 |

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران کا تاریخی استقبال کر کے امریکی انتظامیہ پر دھاک بٹھا دی ہے۔ واشنگٹن میں موجود غیر جانبدار حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور اعتماد حاصل کر کے اپنا پلڑا بھاری کر لیا ہے۔وزیر اعظم ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات طالبان امریکہ مزاکرات کے ساتھ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں، ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اُدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا،

ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…