سندھ کا اہم ترین شہر دھماکہ سے گونج اٹھا۔۔متعدد افراد شہید

  منگل‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2017  |  16:07

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روہڑی سیمنٹ فیکٹر میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکاروں سمیت 6افراد شہید۔ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم کے اندر بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں رینجر زہلکار ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکاروں سمیت 6افراد

شہید ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے شہادتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں چھ رینجرز اہلکار اور فیکٹری کا جنرل مینجر شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎