جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اوربھارتی جنگی دھمکیاں ۔۔۔عمران خان کے اعلان نے سب کوحیران کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ میرے نوازشریف اورحکومت سے ہزاروں اختلافات ہونگے لیکن مقبوضہ کشمیراوربھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کے بارے میں میراان سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔میراموقف وہی ہے جوحکومت کاہے ۔ٹیکسلامیں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مودی مقبوضہ کشمیرکے عوام کاحق آزادی دباناچاہتے ہیں لیکن ان کومعلوم ہوناچاہیے کہ روس بھی طاقت کے زورپرافغان عوام کوغلام نہیں بناسکاتھااوراب پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اوراگربھارت نے کسی طرح کوئی گڑبڑکی تواس کومہنگی پڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن کی حفاظت کے لئے تیارکھڑی ہے اورہمارادفاع مضبوط ہے ۔انہو ں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اب قریب ہے اس کےلئے ہمارے کسی سے کوئی اختلافات نہیں ۔ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک قوم آزادی کا فیصلہ کر لے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم دشمنوں کیخلاف متحد ہیں۔ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان میں فوج کی حمایت پر قوم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک دشمنوں کیخلاف ہم متحد ہیں، بیرونی مسائل کے حل کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جب ایک قوم آزادی کافیصلہ کر لے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، کشمیری عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں، وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، کشمیری بھارت کے سامنے سیسہ پیلائی دیوار ثابت ہو ئے ہیں جس پر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ عمران خان کا کہناتھا کہ کشمیر میں جتنی فوجوں کا استعمال کریں گے اتنی نفرتیں بڑھیں گی، دعاہے جلد ہی وہ دن آئے جب مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کر سکیں اور اللہ تعالی کشمیریوں پر ظلم کا دور ختم کرے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ اگر طاقت کے زور پر غلام بنایا جاسکتا تو امریکہ افغانستان کو اپنا غلام بنا چکا ہوتا، مودی کو کہتاہوں کہ طاقت کے زور پر قوموں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ جس ملک میں کرپشن ہو وہاں کے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، ملک خوشحال ادارے مضبوط ہونے سے ہوتاہے، انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ادارے مضبوط ہوں تو قوم مضبو ط ہوتی ہے، قوم وسائل سے مضبوط نہیں ہوتی بلکہ اداروں سے مضبوط ہوتی ہے
عمران خان نے اس موقع پرحکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگرادارے مضبوط ہونگے توسربراہ مملکت بھی کرپشن نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں نہ توکہیں سے انصاف ملاتوہم احتجاج کاراستہ اپنایاجوکہ ہماراجمہوری حق ہے ۔اس سے قبل پارٹی کے ضلعی صدورکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کرینگے ،حکمران کسی بھی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے ،فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے،قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قوم کی آواز بنیں اور غریب قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب لیں‘ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے شریف خاندان سے لوٹ مار کا حساب مانگیں گے۔ذمہ داران بلاتفریق تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد تک تحریک کا پیغام پہنچائیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران خاندان اداروں کی تباہی کے عوض احتساب سے فرارچاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…