جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر کے چچا کو آدم خور کھا گئے

datetime 18  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے دعوی کیا ہے کہ ان کے چچا کو دوسری جنگ عظیم کے دوران آدم خور کھا گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بدھ کو پنسلوینیا میں اپنے آبائی شہر سکرینٹن میں موجود دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی جنگی یادگار کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یادگار پر کندہ اپنے چچا کے نام پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے چچا ایمبروز فنیگن کے طیارے کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نیو گنی کے اوپر مار گرایا گیا تھا، یہ علاقہ آدم خوروں سے بھرا ہوا تھا۔

جو بائیڈن کے مطابق ان کے چچا کی لاش طیارہ گرنے کے بعد کبھی برآمد نہیں ہوئی۔بائیڈن نے میڈیا کو بتایا کہ، انہوں (چچا)نے سنگل انجن والے طیارے سے نیو گنی پر جاسوسی پروازیں اڑائیں، انہوں نے رضاکارانہ طور پر کام کیا تھا کیونکہ کوئی یہ کان نہیں کرسکتا تھا، انہیں نیو گنی میں ایک ایسے علاقے میں مار گرایا گیا جہاں اس وقت بہت سے کینیبلز (آدم خور)موجود تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ ان کی لاش کبھی برآمد نہیں کی گئی۔ لیکن جب میں وہاں گیا تو حکومت واپس گئی، اور انہوں نے چیک کیا اور وہاں جہاز کے کچھ حصے ملے۔

پینٹاگون کی ڈیفنس اکائونٹنگ ایجنسی کے مطابق، فنیگن کا طیارہ 14 مئی 1944 کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نیو گنی کے شمالی ساحل سے دور سمندر میں جاگرا تھا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کے انجن کم اونچائی پر فیل ہو گئے تھے اور ہوائی جہاز پانی سے زور سے ٹکرایا۔ تین افراد ڈوبتے ہوئے ملبے سے نکلنے میں ناکام رہے اور گم ہو گئے۔ عملے کا ایک رکن زندہ بچ گیا اور اسے گزرتے ہوئے بجر نے بچا لیا۔ اگلی فضائی تلاشی کے دوران لاپتہ طیارے یا گمشدہ عملے کے ارکان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایمبروز فنیگن جو پنسلوینیا سے امریکی فوج کی فضائیہ میں شامل تھے، وہ بھی طیارے میں سوار تھے اور ان کی باقیات کبھی برآمد نہیں ہوئیں، اور ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…