شریف برادران کی لندن آمدپر معروف برطانوی صحافی بھی میدان میں، بڑا اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  12:25

اسلام آباد (آئی این پی)برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ سنا ہے میاں شہباز شریف لندن آرہے ہیں اور امید ہے کہ عدالت میں جا کر وہ میرے خلاف کیس بھی کریں گے لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی قانونی مشاورت بھی نہیں کی ہے کیونکہ لندن میں کیس سے پہلے وکلاء سے مشاورت کیلئے بہت وقت درکار ہوتا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںبرطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا کہ میرے خلاف ہر جانے کے کیس میں میاں شہباز شریف عدالت میں نہیں آئے، اب تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں، جہاں تک میاں نواز شریف


کا تعلق ہے ان کیلئے بہت دیر ہو چکی ہے اور نواز شریف کو پینٹ ہاؤ س پائرٹس سٹوری کیلئے 12ماہ میں کیس کرنا تھا جبکہ میری اس سٹوری میں 12ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

موضوعات:

loading...