اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،سب بہرے ہیں جو ناقابل قبول ہے،امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈرز کی ٹرمپ اورمودی پر شدیدتنقید،کھری کھری سنادی

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی سینٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کا اہتمام ایسے وقت میں کیاگیا جب کشمیر محاصرے میں ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق برنی سینڈر نے ایک جریدے ہیوسٹن کرونکل کو بتایا کہ

جب صدر ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہیں تو ہم امریکیوں اور بھارتیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں لیکن جب ہماری آنکھوں کے سامنے جنم لینے والے انسانی بحران کی بات ہوتی ہے تومکمل خاموشی پائی جاتی ہے جیسے سب بہرے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ ادھر نیویار ک کے میڈیسن ایونیو میں 35ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ کے موقع پر کشمیر اور مسلمانوں کے اتحاد پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ پریڈ میں 3ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ میڈیسن ایونیوسے مارچ کرنے والے زیادہ تر لوگوں نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اسلام کے خلاف پائے جانے والے تعصب کی مذمت کی۔پریڈ کے چیئرمین فارس فیاض نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سال ان کی توجہ کامرکز کشمیر ہے کیونکہ وہاں کی صورتحال انتہائی تشویشنا ک ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کا زیادہ تر حصہ خاموش اور بھارتی حکومت کی خوش آمد میں لگا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق برنی سینڈر نے ایک جریدے ہیوسٹن کرونکل کو بتایا کہ جب صدر ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہیں تو ہم امریکیوں اور بھارتیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں لیکن جب ہماری آنکھوں کے سامنے جنم لینے والے انسانی بحران کی بات ہوتی ہے تومکمل خاموشی پائی جاتی ہے جیسے سب بہرے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…