بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ایک ڈالر کے نوٹ نے کیسے عاشق اور محبوبہ میں شادی کروادی؟ پڑھئے سوشل میڈیا صارف کی آپ بیتی‎

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی) کیا ایک ڈالر کا نوٹ دو دلوں کو آپس میں ملا سکتا ہے؟ جیسن نامی ایک سوشل میڈیا صارف کی آپ بیتی پڑھ کر اس سوال کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ملتا ہے جو لڑکپن ہی سے ایک لڑکی کو دل و جان سے چاہتے تھے اور ایک ڈالر کے نوٹ کا بار بار تبادلہ ان دونوں میں شادی کی وجہ بن گیا۔ جیسن ڈبلیو نے اپنا واقعہ بیان کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب میں جونیئر ہائی اسکول (نویں جماعت) میں تھا تو ایک لڑکی کو

بہت پسند کرتا تھا اور دبے لفظوں میں اپنی محبت کا اظہار کرتا رہتا تھا۔ ایک دن اسکول کی جانب سے کسی دور دراز میلے میں جاتے ہوئے ہم کچھ دیر کے لیے ایک گیس اسٹیشن (پیٹرول پمپ) پر رکے، جہاں سے اس نے مجھے چیونگم کا ایک پیکٹ خرید کر دیا۔ میں نے اسے ایک ڈالر دیا لیکن اس نے وہ ڈالر لینے سے منع کردیا۔تو میں نے وہ نوٹ چپکے سے اس کی جیب میں کھسکا دیا۔ پھر اس نے خاموشی سے وہی نوٹ میرے بیگ کی جیب میں دوبارہ رکھ دیا؛ اور اس طرح ایک ڈالر کا نوٹ اِدھر سے اْدھر ہوتا رہا۔ ہم یہ نوٹ ایک دوسرے کو لوٹانے کیلیے مضحکہ خیز حرکتیں کرتے۔ ایک بار میں نے وہ نوٹ اسے ڈاک کے ذریعے اس کے گھر بھیج دیا۔ جواباً اس نے چیونگم کی پیکنگ میں چھپا کر وہ نوٹ مجھے واپس کردیا۔پھر میں نے فیصلہ کیا کہ ایک ڈالر کے اسی نوٹ پر اسے اپنے ساتھ گھومنے کیلیے چلنے کا کہوں۔ میں نے نوٹ پر لکھا: ’کیا تم میرے ساتھ گھومنے چلو گی؟‘ اس نے جواب میں ’ہاں‘ لکھا (بصورتِ دیگر یہ کہانی بہت رنجیدہ ہوجاتی)۔’’اس کے چار سال بعد بھی میں نے ایک ڈالر کا وہی نوٹ اپنے پاس سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔ جس دن ہمارے آغازِ محبت کی سالگرہ تھی، میں نے اس نوٹ کے نچلے حصے میں ’’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ لکھا اور اسے دے دیا۔ آج ہماری شادی کو 15 سال ہوچکے ہیں اور ہمارے تین پیارے پیارے بچے ہیں۔ ایک ڈالر کا یہ نوٹ آج بھی ہمارے پاس محفوظ ہے۔بورڈ پانڈا نامی ویب

سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی داستانِ عشق بیان کرتے ہوئے جیسن نے کہا کہ اگر سچا پیار ہو تو دو دلوں کو ملانے کے لیے ایک ڈالر کا نوٹ بھی کافی رہتا ہے۔یہ کہانی پڑھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی جذباتی ہوگئے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ اس قصے کو سامنے رکھتے ہوئے

کوئی رومانوی فلم بنائی جاسکتی ہے۔ ایک صاحب جو محبت کی داستانوں سے چڑتے ہیں، انہیں بھی یہ قصہ بہت پسند آیا۔ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’’مجھے تو ٹیکسٹ میسج تک کا جواب نہیں ملتا، آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو ڈالر کا پورا نوٹ بار بار واپس ملا!‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…