جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں کمی اور روپیہ ڈالر، یورو اور برطانوی پونڈ کے مقابلے میں مزید تگڑا ہو گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے سے3ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا16ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3100روپے اور دس گرا م سونے کی قیمت میں 2657روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر مہنگا ہو کر1562ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے مہنگا ہو کر90300روپے اور دس گرام سونا686روپے مہنگا ہو کر77418روپے کا ہو گیا۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر گھٹ گئی جس کی وجہ سے روپیہ تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155روپے سے کم ہو کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.40روپے سے کم ہو کر155.20روپے پر آ گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر50پیسے کم ہو گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 202روپے سے کم ہو کر201.50روپے اور قیمت فروخت203.50روپے سے کم ہو کر203روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر24پیسے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 30پیسے اور1.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…