مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
لاہور(این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 14روپے اضافے سے194روپے، زندہ برائلر مرغی 10روپے اضافے سے134روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت127روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 29روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔