لندن ( این این آئی)مشہور ریسلر بینجمن سیٹرلی کی اچانک اور افسوسناک موت کی وجہ قدرتی قرار دی گئی ہے۔
کیلیفورنیا پوسٹ نے کک کانٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ 40سالہ سیٹرلی کی موت برونکائیل دمے کے باعث ہوئی۔یہ سانس کی ایک دائمی بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کی سانس کی نالیاں سوجن کا شکار ہو جاتی ہیں، سکڑ جاتی ہیں اور ان میں اضافی بلغم پیدا ہونے لگتا ہے جس کے باعث معمول کے مطابق سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔بینجمن سیٹرلی 27ستمبر کو سہ پہر تقریباً 4بجے امریکی ریاست الینوائے میں ایک کرائے کی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے،
حکام جائے وقوعہ پر پہنچنے کے چند منٹ بعد ہی انہیں مردہ قرار دے چکے تھے۔ابتدائی امدادی کارروائیوں میں شامل اہلکاروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیٹرلی کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا کوئی مشکوک نشان موجود نہیں تھا۔



















































