جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا نیا چیمپیئن کون؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)فخر زمان اور شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ نے خیبرپختونخوا کونیشنل ٹی ٹونٹی کا نیا چمپئن بنادیا ہے، ایونٹ کے فائنل میں 10 رنز سے شکست کھانے والی سدرن پنجاب کی ناقص فیلڈنگ نے چند قدم دور پڑی ٹرافی کو پہنچ سے دور کردیا۔دو سوسات رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے

نقصان پر 196رنز ہی بناسکی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کیابتدائی تین کھلاڑی محض 34 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی۔ انہوں نیخوشدل شاہ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت قائم کی۔ خوشدل شاہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کے اختتامی اوورز میں محمد عمران نے 13 گیندوں پر 4 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 38 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو خیبرپختونخوا کے اوپنرز فخر زمان اور محمد رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کپتان محمد رضوان 25 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹے مگر بائیں ہاتھ کے اوپنر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا،انہوں نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔افتخار احمد ایک کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کی کمان سنبھال لی۔ دونوں بلے بازوں نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا

مجموعہ 200 کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب ملک نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور کی صرف 2 گیندوں کا سامنا کرنے والے مصدق احمد 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خیبرپختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔سدرن پنجاب

کے زاہد محمود، عامر یامین اورمحمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں دھواں دھار نصف سنچری اور باؤنڈری لائن پر حسین طلعت کا شاندار کیچ پکڑنے پر شعیب ملک کو مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، جہاں چمپئن،خیبرپختونخوا کی ٹیم 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ چمچاتی ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔

سدرن پنجاب کو 25 لاکھ روپے اور رنرزاپ ٹرافی دی گئی۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ ایونٹ کے 12 میچوں میں 420 رنز بنانے والے فخر زمان کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔خیبرپختونخوا کے

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کرنے پر ایونٹ کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔ 12میچوں میں 10 کیچز اور 2 اسٹمپس کرنے پر خیبرپختونخوا کے محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ کی بہترین فیلڈنگ سائیڈ کا ایوارڈ بھی خیبرپختونخوا کے نام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…