لاہور(این این آئی)ملک میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، کمپنیوں کی جانب سے کولڈ ڈرنکس،منرل واٹر،نیل،بلیچ،شو پالش اور شائنر،ٹوائلٹ، کلینر،ڈیٹول،جوس،بچوں کے خشک دودھ،کافی اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 5روپے سے 10روپے اضافہ ہو گیا پے
اورریگولر کولڈ ڈرنک کی قیمت 38 کی بجائے 45 روپے،ہاف لیٹر 80،ڈیڑھ لیٹر 160 میں فروخت ہو گی۔ منرل واٹر ڈیڑھ لیٹر 15 روپے اضافے سے 90 روپے، نیل 300 ملی لیٹر410 روپے سے بڑھ کر 875 روپے،بلیچ ایک لٹر 195 روپے اضافے سے 975 روپے،شو پالش اور شائنر کی قیمتوں میں 20 سے 70 روپے کا اضافہ،ٹوائلٹ کلینر1000 ملی لیٹر کی قیمت 125 روپے اضافے سے 975 روپے،ڈیٹول 1 لٹر پیک 223 روپے اضافے سے 1175 روپے،ڈیٹول 3 لٹرپیک 604 روپے اضافے سے 2499 روپے،مچھر مار پراکٹس 25 سے 100 روپے تک مہنگی،50 روپے والا جوس کا ڈبہ 60 روپے،بچوں کیلئے خشک دودھ900 گرام 100 روپے اضافے سے 1470 روپے،درجہ اول جوس 1 لٹر کا پیک 50 روپے تک مہنگا ہوگیا جبکہ مائیلو کے نرخ10 روپے اضافے سے 70 روپے ہو گئے۔ مشہور برانڈ کی کافی 100 گرام کی نئی قیمت1180روپے،50 گرام کافی کی نئی قیمت 680 روپے، بچوں کا فارمولا ملک 400گرام 1670 روپے سے بڑھ کر 1995 روپے جبکہ خشک دودھ850 گرام 100 روپے اضافے سے 1450 کا ہوگیا۔