جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا سب سے بڑا دھوکے باز اسحاق ڈار آ رہا ہے، عمران خان

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر مکار آدمی ہے،ثابت ہوگیا یہ شریف خاندان کا نوکر ہے، جو اوپر بیٹھے ہیں یہ ملک کا فائدہ کرنے کے لئے نہیں اپنی چوری ختم کرنے او رپیسہ بنانے کے لئے آئے ہیں،جب ملک پر مشکل پڑے گی سب باہر بھاگ جائیں گے،

میں ان چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف حقیقی آزادی کے لئے جہاد لڑوں گا، سڑکوں پر لڑوں گا،کبھی ان کو تسلیم نہیں کروں گا،جب کال دو ں تو تاجر ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لئے باہر نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تاجر وں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت اور تاجر ونگ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میدان میں نکلا ہوں اور مجھے آپ کی ضرورت ہے، آپ کو میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جب بھی ملک پر کوئی مشکل آتی ہے تو سب سے پہلے تاجر برادری مدد کے لئے آگے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں ملک پر مسلط کیا گیا، اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ ایک ملک کی کابینہ بنتی ہے اور اس میں 60فیصد وزیر کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہوتے ہیں،اس کی بھی کوئی مثال نہیں کہ ایک ملک کے اندر لوٹوں کو ساتھ ملا کر ضمیر خرید کر ایک حکومت گرائی جاتی ہے اور چوروں کی حکومت لا کر اسمبلی سے بل پاس ہوتے ہیں۔ نیب قانون میں ترامیم کرکے کرپشن کے1100ارو روپے معاف کرائے گئے۔ پہلے مشرف سے این آر او لیتے ہیں اور اب آ کر دوسرا این آر او لیتے ہیں جو اس قوم کو 1100ارب روپے میں پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 17سال بعد پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی تھی،

ہمارے تیسرے سال میں گروتھ5.6فیصد پر تھی اور چوتھے سال 6فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھی، ورلڈ بینک کہتا ہے کہ کورونا وباء میں بر صغیر میں پاکستان وہ ملک تھا جہاں سب سے زیاد ہ روزگار پیدا ہوا، ہم نے کسانوں کی مدد کی، چار اجناس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، پاکستان کااکنامک سروے جو اس حکومت نے چھاپہ اس کے مطابق گروتھ ریٹ اوپر گئی،

لارج اسکیل مینو فیکچرننگ 11فیصد پر گروتھ کر رہی تھی، ہماری ٹیکس کلیکشن پاکستان کی تاریخ کی ریکارڈ6100ارب روپے تھی، ایکسپورٹ32ارب ڈالر، ترسیلات زر 19ارب ڈالر سے 31ارب ڈالر پر لے کر گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ شہباز شریف کہتا ہے کہ بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئے، ہمیں جب حکومت ملی تو بیرونی خسارہ 20ارب ڈالر تھا، 19ارب ڈالر کی ترسیلات زر اور ایکسپورٹ 24ارب ڈالر تھی جس کا مطلب ہے کہ مجموعی آمدنی43ارب ڈالر تھی جس میں 20ارب ڈالر کا خسارہ تھا اور وہی اسحاق ڈار مفرور واپس آرہا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا دھوکے باز اسحاق ڈار آ رہا ہے، ان کے دور میں تیل عالمی منڈی میں آدھی قیمت پر تھا،جب تیل دوگنا ہو گیا تو ہماری امپورٹ بڑھ گئی اور ہمارے اوپر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بوجھ بڑھا۔ ہم جب چھوڑ کر گئے تو خسارہ ارب ڈالر16ارب ڈالر کا تھا اور ہماری آمدنی 63ارب ڈالر تھی جو ان سے 20ارب ڈالر زیادہ تھی۔ ہمارے دور میں انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیل 103سے115ڈالر پر گیا،آج 90ڈالر کا فروخت ہو رہا ہے، ہمارے دور میں پیٹرولیم کی قیمتیں 150روپے کے درمیان تھیں جو آج 250روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…