ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم  شاہنوار امیر جائے وقوعہ پر کیا کر رہا تھا ، پولیس کا حیران کن انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چک شہزاد کے علاقے میں معروف سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا۔اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گھر کے اندر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا، پولیس کے سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کئے جائیں گے۔پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو کسی بھاری چیز کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص پولیس کی تحویل میں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آباد پولیس سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے 9بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پیٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہائوس سے شور وغل کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق ایف آئی آر مدعی کا خاندان درج کرواتا ہے اس لیے پولیس مقتولہ کے ورثا سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اگر اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا تو پولیس خود اس کیس کی مدعی بنے گی۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کینیڈا کی شہری ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔

فیملی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی، جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔ذرائع کے مطابق سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بیہوش ہو گئی

تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہائوس پر ہی موجود تھیں، جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔سینئرصحافی ایاز امیر نے بھی اس واقعہ پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔

صحافیوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسا اندوہناک واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے گہرے دکھ اور انتہائی تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس کی اطلاع ملی تو میں کیا بیان کروں، یہ دل کو ہلا کر رکھ دینے والی صورتحال ہے۔جب صحافیوں کی جانب ان سے پوچھا گیا کہ کیا

ان کا بیٹا منشیات کا عادی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ ایسا صدمہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی شخص کو اس غم کو اٹھانا نہ پڑے۔واردات کے وقت بیٹے شاہنواز کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر نے کہاکہ اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…