اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف موجودہ امریکی حکومت کی منت ترلہ کر رہے ہیں بلکہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں نیوکانز امریکیوں کے ایجنڈے کے تحت کر رہے ہیں، اپریل کے اوائل میں انہوں نے امریکی سازش کا شوشہ چھوڑا لیکن گیارہ مئی کو زلمے خلیل زاد کی ان سے خفیہ ملاقات ہوئی جس کے بعد وہ پاکستانی اداروں کے پیچھے پڑ گئے۔
عمران خان نہ صرف موجودہ امریکی حکومت کی منت ترلہ کررہےہیں بلکہ وہ جوکچھ کررہےہیں نیوکانز(Neocons) امریکیوں کےایجنڈےکےتحت کررہےہیں۔ اپریل کےاوائل میں انہوں نےامریکی سازش کاشوشہ چھوڑالیکن 11 مئی کوزلمےخلیل زاد کی ان سےخفیہ ملاقات ہوئی جسکےبعد وہ پاکستانی اداروں کے پیچھے پڑگئے۔ https://t.co/RE2ISwK2ey pic.twitter.com/9tt9OAY8GG
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 21, 2022