اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا اور اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہے ۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختو نخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخوا اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تا ہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):خیبر پختو نخوا: کاکول 92، سیدو شریف 12، مردان 08، باچا خان ائیر پورٹ 07، مالم جبہ 06، پشاور (سٹی) 04، دیر (اپر 02، لوئر 01)، پنجاب: اسلام آباد (ائیر پورٹ 51، بوکرا34، زیرو پوائنٹ 21، گولڑہ، سید پور 07)، سیالکوٹ (سٹی 47، ائیر پورٹ 41)، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ 46، کچہری 35)، گجرات 37، منگلہ 34،اٹک 33، جہلم 12، مری 06، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین 01، کشمیر: را ولا کوٹ 46، مظفر آباد(سٹی 36،ائرپورٹ19)، کوٹلی13 اورگڑھی دوپٹہ 05 میں ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:چلاس 41، نو کنڈی، سبی اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔