واشنگٹن(این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے فوجی سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت چین امریکا تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین موجودہ پیش رفت کی روشنی میں درست اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔