پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب برطانیہ میں جولائی میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے سبب ملک میں کساد بازاری کے امکانات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شماریات کے دفتر نے بتایا کہ پچھلے مہینے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) تیزی سے بڑھ کر 10.1 فیصد تک پہنچ گیا جو جون میں 9.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا

جس کے بعد سی پی آئی 40 سال کی تاریخی بْلند سطح تک پہنچ گیا۔بینک آف انگلینڈ نے رواں مہینے کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اس سال مہنگائی 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو 1980 کے بعد بْلند ترین سطح ہوگی۔پچھلے ہفتے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی معیشت مسلسل دوسری سہ ماہی میں کم ہوئی، بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں کساد بازار ہوسکتی ہے جو 2023 کے آخر تک جاری رہی سکتی ہے۔مہنگائی کے حالیہ اعداد وشمار جاری ہونے کے بعد وزیر خزانہ ندیم زہاوی نے بتایا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ مشکل وقت ہے، لوگ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا سامنا پوری دنیا کو ہے۔ندیم زہاوی کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانا میری اولین ترجیح ہے، ہم آزاد زری پالیسی، ٹیکس اور اخراجات کے فیصلے کے ذریعے مضبوط اقدامات کررہے ہیں، اس کے ساتھ ہم پیداوار بڑھانے اور شرح نمو میں اضافے کے لیے اصلاحات بھی کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت 37 ارب کے سپورٹ پیکیج کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔برطانیہ کو زندگی گزارنے کی لاگت کے بحران کا سامنا ہے، اجرتوں میں ریکارڈ رفتار سے کمی ہورہی ہے۔معیشت کی خراب ہوتی صورتحال وزیراعظم بورس جانسن اگلے ماہ عہدے سے ہٹنے کے بعد اپنے جانشین کے لیے چھوڑیں گے، ساتھی کنزرویٹو لز ٹرس اور رشی سنک باگ ڈور سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مرکزی بینک نے آخری پالیسی اجلاس میں بنیادی شرح سود 50 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 1.75 فیصد کر دیا، جو 1995 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔بینک آف انگلینڈ کا یہ اقدام گزشتہ مہینے امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک کی جارحانہ زری پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے، دنیا افراط زر پر قابو پانے میں مصروف ہے جس میں اضافہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے ہوا ہے۔

محکمہ شماریات کے دفتر نے بتایا کہ جولائی میں مہنگائی میں سب سے اضافہ اشیائے خورونوش کی وجہ سے ہوا۔روٹی اور اناج کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کے علاوہ دودھ، پنیر اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔او این ایس کے چیف ماہر معاشیات گرانٹ فٹزنر نے بتایا کہ

یہ اضافہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر اہم اشیا، جیسے پالتو جانوروں کی خوراک، ٹوائلٹ رول، ٹوتھ برش و دیگر کی جولائی میں قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

گرانٹ فٹزنر نے کہا کہ چھٹیوں کی وجہ سے گھومنے پھرنے کے پیکیجز اور ایئر لائن کے کرایوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔فیکٹریوں میں خام مال اور اشیا کی قیمتیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…