پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مسافر ٹرین تیز گام میں ڈانس کی محفل سجائے جانے کی ویڈیو وائرل ، سخت ایکشن

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نجی شعبے کے زیر انتظام چلنے والی مسافر ٹرین تیز گام میں ڈانس کی محفل سجائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ وفاقی وزیر نے واضح کہا ہے کہ

مناسب جواب نہ ملنے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلتی ٹرین میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد ریلوے انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیز گام میں ڈانس کی محفل سجائی گئی ہے ۔ ڈانس کی محفل ٹرین کے ڈائننگ کار میں سجائی گئی اور پنجابی گانوں پر خواجہ سرائوں نے ڈانس آئٹم پیش کئے ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…