پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رکشہ ڈرائیور بل زیادہ آنے پر رو پڑا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے شہری کے الیکٹرک کے ہزاروں روپے کے بل اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن بل جب آتے ہیں تو

وہ ہزاروں میں ہوتے ہیں جس نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے.لیاقت آباد، مدارس چوک، لیاری ، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ دنوں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور مسئلہ جوں کا توں ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ پہلے ایک کمرے کا بل 2500 روپے آتا ہے اس مرتبہ 10 ہزار 700 روپے کا بل آگیا ہے رکشہ چلاتا ہوں اتنا بل کہاں سے بھروں ہماری یہ تو حالت ہوگئی ہے۔ایک دوسرے شہری نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے کی لوڈشیڈنگ نے ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے رات کو ایک سے دو پھر تین سے چار بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ایک اور شہری نے کہا کہ کام سے تھکے ہارے گھر میں جا تو لائٹ نہیں ہوتی ہے جبکہ بل ہزاروں روپے آتا ہے مزدور آدمی کھائے گا یا ان کے بل بھرے گا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اثر غریب عوام پر بھی پڑا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…