اسلام آباد (این این آئی)ناران میں سیاح سیلابی ریلے کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔سوشل میڈیا پر ناران سے ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناران میں پانی کے کنارے بیٹھے سیاح موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پکنک منارہے ہیں تاہم اسی دوران اچانک تباہی مچاتا ایک سیلابی ریلہ آیا جس نے سیاحوں کی دوڑیں لگوادیں۔علاقے میں موجود تمام افراد سیلابی ریلے سے خوفزدہ ہوکر اپنی جگہ چھوڑ کر بھاگ نکلے جس کے بعد ریلے نے پکنک پوائنٹ پر تباہی مچائی اور فوڈ اسٹریٹ کو بھی بہا لے گیا۔
ویڈیو: ناران میں سیاح سیلابی ریلے کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے pic.twitter.com/NMgLX7tr7N
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) August 17, 2022