اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا گیا ہے۔خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا جس میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔ خط میں کہاگیاکہ حکام شہباز گل کو نشان عبرت بنانا چاہتے ہیں، عمران خان کیخلاف بیان دینے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ شہباز گل کی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں، سیاسی مخالفین کو مذموم مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز گل کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔