کراچی(این این آئی)بدھ کے روز ایک بار پھر روپے کے مقابلہ میںڈالر کی قدر میںاضافہ رہا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر4روپے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر99پیسہ اضافہ سے 213.89روپے سے بڑھکر214.88روپے کی سطح پر پہنچ گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں4روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا،
اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید210سے بڑھکر214روپے اور قیمت فروخت 212روپے سے بڑھکر216روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ،یورو کی قیمت فروخت6روپے اضافہ سے 221روپے اور برطانوی پاو ڈ کی قدر 7روپے اضافہ سے 263روپے رہی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک کو بلاضرورت ہائی ریٹ پر ڈالر لینے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ اوپن مارکیٹ میں جو ڈالر کی فروخت ہو رہی تھی وہ دوبارہ کم نہ ہو۔ فاریکس ڈیلرز ملک بوستان نے بتایا کہ برآمد کنندگان بھی ڈالر گرنے سے پریشان ہیں اور لابی کے ذریعے حکومت پر دبا بڑھا رہے ہیں کہ وہ ڈالر کی قیمت اس سطح پر کیپ کر دیں تاکہ ان کو نقصان نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان ہر بار جب روپے کی قدر بہتر ہونے لگتی ہے تو نقصان کا رونا رو کر حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، اس بار بھی حکومت ان کے دبا میں آئی تو ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے سے رک جائے گی