اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ ( جی پی فنڈ) کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22میں جی پی فنڈ کے شرح منافع بڑھا کر 12.40فیصد کر دیاگیا ہے جو مالی سال 2020-21میں 7.90فیصد تھا ، وزارت خزانہ کے کنٹرولر جنرل آف پاکستان کو جاری لیٹر کے مطابق مالی سال 2019-20میں جی پی فنڈ پر شرح منافع 12فیصد تھی جس کو مالی سال 2020-21میں کم کر کے 7.90فیصد کر دیاگیا تھا جو مالی سال 2021-22میں بڑھا کر 12.40فیصد کر دی گئی ہے۔