اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عارف نقوی کا جہاز عمران خان کیلئے استعمال ہوتا تھا،فوزیہ قصوری کے مزید تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے ایک بار پھر پارٹی فنڈنگ پر گفتگو کے دور ان انکشاف کیا ہے کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کیلئے استعمال ہوتا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ میں کبھی عمران خان کی عارف نقوی کے ساتھ ہوئی

میٹنگ میں شریک نہیں ہوئی لیکن ہمیں پتا تھا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال ہوتا تھا، عمران خان کی ان سے میٹنگز بھی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر ملک سے کئی دوست تھے لیکن غیر ملکیوں سے پیسے جمع کرنا کوئی غلط کام نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنا تھا عمران خان کے دبئی جانے کے لیے عارف نقوی کا جہاز استعمال ہوا، میں عارف نقوی کو ذاتی طور پر نہیں جانتی لیکن بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ جو کام کررہے تھے وہ بہت ہائی پروفائل کام تھا، وہ امپیکٹ انویسمنٹ کے نام سے باہر کے ملکوں سے چندہ اکٹھا کررہے تھے جسے انہوں نے کچھ ایسے ممالک جہاں صحت کی ضرورت تھیں وہاں خرچ کرنا تھا مگر اس کے بجائے انہوں نے ان پیسوں سے اپنے بہت سے دوستوں کی مدد کی، ان کو نوازا، عالیشان سہولیات دیں اور یہ چھپی ہوئی بات نہیں۔فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ پیسے ضرور باہر سے آئے لیکن آیا وہ ممنوعہ فنڈنگ تھی؟ کیا باہر سے آیا پیسا صحیح ذرائع سے آیا ؟ اسے چیک کرنا ہمارا کام نہیں تھا یہ کام ان فنڈز کو جمع کرنے والوں اور پاکستان میں کام کرنے والے فنانس بورڈ کا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…