سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر خاتون اور نوجوان نے مزہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا ،جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام رکھ دیئے،جس پر اہل اسلام نے نومسلم کو خوش آمدید کہا اور اپنے ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر چک 50 شمالی مصطفی آباد کی خاتون مقدس بی بی اور بھکر کے چک 23ایم ایل کے نوجوان داد یوسف نے اپنے مزہب عسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کیلئے کوشاں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دین اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے والی چک 50 شمالی کی خاتون مقدس بی بی کا اسلامی نام مقدس فاطمہ، بھکر کے نوجوان داد یوسف کا اسلامی نام محمد حسیب رکھ دیئے گے ،جنہیں عالم دین نے گواہان کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور حکام الہی کو مشعل راہ بنا کر دنیا آخرت میں سرخرو ہونے کے بارے تعلیم دی اور انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا کروائی، جبکہ اہل اسلام نے نو مسلم خواتین اور نوجوان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ دین اسلام قبول کرنے والوں نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر کاربند ہو کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا اظہار کیا ہے۔