اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک جانیوالے مسافروں پر نئی شرط لاگو کردی گئی

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق فیٹف کی ہدایت پر عملدرآمد کے معاملے پر پاکستان میں کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فیٹف کی سخت ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہے

، جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی ہے۔فیٹف ایڈوائزری کے تحت پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو ٹکٹس بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط رکھی گئی ہے جس پر سی اے اے نے تمام ایرلائنز کے بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے کسٹم ڈیکلریشن اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دے دی ہے۔سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں سے متعلق بھی پالیسی متعین کردی ہے۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کریں گے۔سی اے اے کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر اترتے وقت کسٹمز انٹرنیشنل ارایل کانٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل کسٹمز حکام کو فراہم کرنا ہوں گی۔پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے ۔پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو کسٹمز اور ایئرلاینز کا عملہ معاونت فراہم کرے گا۔فیٹف گائڈ لائن پر عمل درآمد کے لیے سی اے اے پاکستان کسٹمز اور ایئرلائنز کی مکمل مدد فراہم کرے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…