اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آزادی کے مہینے میں پاکستانی معیشت کی تیزی سے بحالی سٹاک ایکسچینج اورپاکستانی روپیہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آزادی کے مہینے میں پاکستانی معیشت بھی تیزی سے بحال ہورہی ہے، پی ایس ایکس اور کرنسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔جولائی کے مہینے میں پاکستانی معیشت شدید بحرانی کیفیت سے دوچار تھی، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کی زد میں رہی جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بھی ڈالر کے مقابلے میں نئی پستیوں کی جانب گامزن رہی

تاہم اگست کا مہینہ ریکوری کا ثابت ہورہا ہے جس میں اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بھی بحال ہورہی ہے۔پاکستانی اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ کی اگست میں اب تک کی غیر معمولی کارکردگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ بلوم برگ کی جانب سے اگست کے دوران دنیا کے اہم ممالک کے اسٹاک اور کرنسی مارکیٹوں کی کارکردگی کا موازنہ کیا گیا، جس میں پاکستانی اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی کارکردگی پہلے نمبر پر آگئی۔بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی(قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔اسی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی یکم تا 15 اگست کے دوران کارکردگی بھی تمام ممالک سے بہتر رہی۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے پہلے نصف کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کی کارکردگی 21.58 فیصد رہی، اس کارکردگی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا کی اسٹاک مارکیٹ ہے جس کی کولمبو آل شیئرز انڈیکس کی کارکردگی 18.33 فیصد اور تیسرے نمبر پر برازیل اسٹاک مارکیٹ ہے جس کی کارکردگی 12.40 فیصد مثبت رہی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ محمد سہیل کے مطابق ایک ماہ تک معاشی اور سیاسی لحاظ سے غیریقینی صورتحال جاری رہنے کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔بلوم برگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے محمد سہیل نے کہاکہ پاکستان اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی اگست میں اب تک کی کارکردگی خوش آئند ہے۔

معاشی ماہرین نے بتایاکہ اگست کے اگلے نصف میں بھی اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی کارکردگی اچھی رہے گی۔ڈارسن سیکیورٹیز کے محمد شہریارنے بتایاکہ مئی 2022 کے بعد پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس نے 43 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا ہے

جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کو مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنڈز موصول ہونے کے امکانات ہیں، جس سے پاکستان پر بیرونی دبائو میں کمی آئے گی، ان تمام باتوں کے زیر اثر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہے گا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بھی کہا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد بڑھ گئی ہے، ڈالر فروخت کرنیوالوں کا دبائو ہے جبکہ خریدار کم ہیں، جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی آرہی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…