لاہور (آن لائن) ہنڈا ایٹلس، یاماہا موٹرسائیکل اور چینی موٹرسائیکل ساز کمپنیوں کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی سائیکلز کمپنی نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 10 سے 16 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سوزوکی موٹرسائیکل کی کم سے کم قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 65 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہر کی موٹرسائیکل مارکیٹوں میں خریداروں کی تعداد میں نمایاں کمی واقعہ ہوگئی ہے۔