اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان منافت کے چمپئن ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکارہے،تحریک انصاف چاہتی تھی کہ فارن فنڈنگ کے معاملے کو خفیہ رکھا جائے،عمران خان کی ذات اور سیاست کا ملکی معیشت پر منفی اثررہا ہے،ملکی معیشت استحکام کے راہ پر چل پڑی ہے
،فیصلے کا معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے،معاملے پر مکمل تحقیقات کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تاریخ ساز فیصلہ سنایا،عمران خان ہر معاملے میں یوٹرن لیتے ہیں،عمران خان منافقت کی سیاست کے چیمپئن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو پتہ تھا کہ بیرون ملک سیغیرقانونی فنڈنگ آئی ہے،پی ٹی آئی نے 8سال فارن فنڈنگ کیس کو طول دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکم امتناہی کے پیچھے چھپ کر کیس کو طویل کرنے کی کوشش کی،غیر ملکی فنڈنگ کو پی ٹی آئی کس مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف چاہتی تھی کہ فارن فنڈنگ کیمعاملے کو خفیہ رکھا جائے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ ملکی معیشت استحکام کے راہ پر چل پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ذات اور سیاست کا ملکی معیشت پر منفی اثررہا ہے،فیصلے کا معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ نواز شریف کے کیس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوتاتھا،عمران خان نے 5بیان حلفی اپنے دستخط کیساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ جھوٹے بیان حلفی پر7سال قید کی سز ا ہے،عمران خان کو چاہیے کہ وہ اخلاقی طورپر پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی شہری کیوں تحریک انصاف کو فنڈز دے رہے ہیں،عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا سودا کیا۔ عطاء اللہ تار ڑ نے کہاکہ خیرات کے نام پر لیا گیا پیسہ ذاتی استعمال کیلئے لگایا گیا،سیاسی جماعت کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے قانون موجود ہے،اس معاملے پر مکمل تحقیقات کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سودے کے عوض سے عمران خان کو بیرونی فنڈنگ آئی۔