لاہور( این این آئی)آزادی مارچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر تشدد کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز کو تبادلے کے دو بعد او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے،سہیل چوہدری ڈی آئی جی آپریشنز فرائض سر انجام دے رہے تھے اور انہیں 30 جولائی کو تبدیل کر کے سی ٹی ڈی میں تبدیل کیا گیا تھا ۔