اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپین پولیس نے کم تنخواہ دینے پر پاکستانی دکان مالک کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپین نیشنل پولیس نے گزشتہ دنوں تراسا کی ایک سپر مارکیٹ میں دکان پر چھاپہ مارا جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ ہم وطنوں سے کام زیادہ جبکہ تنخواہ کم دیتا ہے ۔ سپین پولیس نے پاکستانی دکاندار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ہفتے کے 7روز کام کرتا تھا جبکہ اسے ماہانہ تنخواہ 200سے 400یورو ملتی تھی ۔ سپین میں کام کرنے والا شخص غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا ۔ جب پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا تو ملازم نے صاف انکار کر دیا کہ وہ یہاں پر کام نہیں کرتا جبکہ وہ وہاں موجود تمام گاہکوں سے پیسے وصول کر رہا تھا ۔ متاثرہ شخص گزشتہ 9 ماہ سے سپر مارکیٹ میں کام کر رہا تھا ۔ عدالت نے گرفتار دکاندار کو بیان کے بعد رہاں کر دیا تھا ۔