اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے مزید ڈونرز سامنے آگئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا گیا

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 3 ڈونرز سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔‌تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ڈونرز کا سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ،

پی ٹی آئی کو فنڈز دینے والے ایک اور ڈونر سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کمپنی مالک شعیب احمد بسرا نے کہا کہ نیشنل فروٹ پروسیسنگ فیکٹری بھلوال سرگودھا میں ہے، 2011 میں پی ٹی آئی کو 10ہزار 500 روپے فنڈز دیئے تھے۔شعیب احمدبسرا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے میری کمپنی کوفارن فنڈنگ کمپنی کی فہرست میں ڈال دیا ، الیکشن کمیشن نےفیصلےمیں میری کمپنی کوکینیڈین کمپنی ظاہر کیا۔آصف خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کیا مضحکہ خیز فیصلہ اور تفتیش ہے، میں نے اپنی کمپنی کے پے پال اکاؤنٹ سے2013 میں 100 ڈالرعطیہ دیا، الیکشن کمیشن نے میری سابقہ کمپنی پرابسٹ ان کارپوریشن کا نام ڈال دیا۔برطانیہ میں رہنے والی ایک اور ڈونر بینش فریدی نے بھی الیکشن کمیشن فیصلے کو مضحکہ خیزقرار دے دیا۔پاکستانی شہری بینش فریدی نے برطانیہ سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 2013 کے الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کو 250 ڈالر فنڈ دیا تھا، الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتی ہوں میں پاکستانی ہوں غیر ملکی نہیں لیکن الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مجھے کیسےغیر ملکی ظاہرکردیا ہے۔بینش فریدی کا کہنا تھا کہ کس قانون کےتحت الیکشن کمیشن نےمجھےغیرملکی لکھاہے، الیکشن کمیشن محب وطن پاکستانیوں کوغیرملکی قراردینے کا سلسلہ بند کرے، یہ سلسلہ جاری رہا توالیکشن کمیشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…