پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند اسپل ویز کھول دیے گئے

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی ( آن لائن، این این آئی ) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے،راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1752فٹ سے زائد ہے،اسپل ویز کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1749 فٹ پرلاکرسپل ویز بند کیے جائیں گے

کیونکہ سپل ویز کھولنے کے باعث قریبی نہروں میں سیلابی صورتحال رہ سکتی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو نہروں میں ڈبکیاں لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے تین فٹ بلند ہوگئی۔حب ڈیم کے اسپل ویز سے پیر کو پانی کا انتہائی غیر معمولی اخراج ریکارڈ کیا گیا جس سے حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔واپڈا ذرائع کے مطابق پیر کی رات حب ڈیم میں سطح آب 342 سے 343 فٹ کے درمیان تھی، یہی وجہ ہے کہ اسپل ویز سے پانی کافی تیزی سے خارج ہو رہا ہے اور ندی میں سیلابی صورتحال ہے، حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حب ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز رہا، حب ڈیم سے اوور فلو ہونے والا پانی بند مراد کے مقام پر کراچی کیلئے بنی نئی سڑک کے پل کی گنجائش سے زائد تھا، یہ زائد پانی پل سے اوور فلو ہوکر سڑک کو کاٹتے ہوئے پھر ندی میں گر رہا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے اس پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا اور آخری وقت تک حب ندی میں اونچے درجے کے سیلاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…