کراچی (آن لائن )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔انٹر بینک میں ڈالر234روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر236روپے کا ہو گیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق برآمد کنندگان بینکوں کی جانب سے
زیادہ سے زیادہ ایل سی کی حد استعمال کر رہے ہیں اورتیل کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران روپیہ کم ترین سطح پر آیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 231.80روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت232.80روپے سے بڑھ کر 234روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3.50روپے کے ریکارڈ اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت233.50روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید 234روپے اور قیمت فروخت237روپے پر برقرار رہی جبکہ3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 274روپے سے بڑھ کر277روپے اور2روپے کے اضافے سے قیمت فروخت 278روپے سے بڑھ کر280روپے ہو گئی