اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحاد کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں کیونکہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا۔وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا۔