اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس ، سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ کچھ دیر متوقع ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔سماجی رابطو کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں لکھا کہ ’’حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور اس موقع پر اٹھنا چاہیے۔ موقع پر اٹھیں یا سٹیٹس کو کے سامنے جھک جائیں۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔