اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیئرمین ’پیمرا‘ ابصار عالم نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں گورنر راج لگا کر اپنی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کیس میں فل کورٹ بینچ کی استدعا مسترد ہونے کے بعد ابصار عالمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ پیٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتیں ابھی کم کر دیں جیسے عمران خان نے کیں تھیں جس طرح فواد چودھری کے چچا گورنر الطاف حسین نے کورٹ فیصلے کے بعد کیا تھا ویسے ہی پنجاب میں گورنر راج لگادیں اور اپنی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر اسمبلی کو نیا وزیر اعظم چننے دیں۔ انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو تُن کر کر یں ورنہ آرام فرمائیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہئے کہ:
۱) پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں ابھی اسی وقت کم کردے (جیسے عمران خان نے کی تھیں)
۲) کل پنجاب میں گورنر راج لگا دے (جیسے فواد چودھری کے چچا گورنر الطاف حسین نے کورٹ فیصلے کے بعد کیا تھا)
۳) اور استعفی دے کر قومی اسمبلی کو نیا وزیر اعظم چُننے دے— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) July 25, 2022