اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسی کا 28جولائی کو ہونے والے جوڈیشل اجلاس پر اعتراض ۔۔ چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ میں اس وقت چھٹیوں پر بیرون ملک ہوں،

جب رخصت پرگیا تو اس وقت جوڈیشل کمیشن کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا، میرے بیرون ملک جانے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس بلائے گئے ، میری غیرموجودگی میں جوڈیشل کمیشن کا تیسرا اجلاس28 جولائی کو بلالیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے فورم کو مضحکہ خیز نہ بنائیں، جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے پہلے سے سلیکٹڈ ناموں پرغورکی روایت ختم ہونی چاہیے، چیف جسٹس کی طرف سے ججزکی تعیناتی کے معاملے پر جلد بازی سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس چاہتے ہیں2347 دستاویز کا ایک ہفتے میں جائزہ لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور سینئرججزکوبائی پاس سے پہلے نامزدگی کا طریقہ کار زیرغورلایاجائے کیو نکہ سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج ججزکی نامزدگی کا طریقہ کارطے کرنے میں ناکام رہا ہے۔جسٹس قاضی فائز نے لکھا کہ اجلاس سے متعلق دستاویزات ابھی تک مجھے نہیں دی گئیں، واٹس ایپ پر یہ ہزاروں دستاویزات مجھے بھیجی گئیں جن میں سے مجھے صرف 14 صفحات تک رسائی ملی جو پڑھے بھی نہیں جاسکتے۔معزز جج نے خط میں کہا کہ چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن خود کیا تھا، اگرچیف جسٹس کیلئے اپنے ہی اقدام بے معنی ہیں توخلاف ورزی کے بجائے ان کو واپس کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…