اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرس و تجزیہ کار طلعت حسین کی جانب سے مریم نواز کی کردار کشی کی سازش کا دعویٰ سامنے آنے پرشہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے انہیں جھوٹا اور مکار قرار دے دیا۔صحافی کے ٹویٹ کے جواب میں سلمان شہباز نے لکھا کہ تم جھوٹے بھی ہو اور مکا بھی ہو ۔ سلمان شہباز کے سخت الفاظ پر صحافی رضا رومی نے کہا کہ سلمان صاحب ایک صحافی کو جھوٹا اور مکار کہنے سے بات نہیں بنے گی آپ خبر کو جھوٹ کہیں ، وضاحت دیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
سلیمان صاحب ایک صحافی کو جھوٹا اور مکار کہنے سے بات نہیں بنے گی۔ آپ خبر کو جھوٹ کہیں، وضاحت دیں کہ ایسی کوئ بات نہیں ہوئ۔ واضح موقف کے بغیر یہ معاملہ آپ کی اور آپ کی پارٹی اور خاندان کو ساکھ ہی نقصان پہنچائے گا۔ @TalatHussain12 تحقیق کے بغیر بات نہیں کرتے۔ https://t.co/hYh4UP3hId
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) July 25, 2022