اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے نامور وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں عدالت نے حقائق سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ایک انٹرویومیں حامد خان نے استفسار کیا کہ جو شخص سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا، وہ پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہے کہ ارکان کو ہدایت پارٹی سربراہ یا پارلیمانی لیڈر کرے گا۔نامور وکیل نے کہا کہ اس کیس میں پارٹی ہیڈ کا معاملہ نہیں آتا، یہاں پارلیمانی پارٹی کی ہدایت پر ہی عمل کرنا تھا۔ایک سوال کے جواب میں حامد خان نے کہا کہ عدالت نے حقائق سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، ہم قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔