پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،اسلام قبول کرنے پر خاتون اوراس کی بیٹیوں کو گھر خالی کرنے کی دھمکی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگپور(این این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ہندوتوا سے متاثر پڑوسیوں نے ایک بیوہ خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو اسلام قبول کرنے پر گھر خالی کرنے کے لئے کہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کامپٹی کے نام سے جانا جانے والاناگپور کا یہ علاقہ اس سے قبل

بی جے پی کی نوپور شرما کی حمایت میں بھڑک اٹھا تھا جنہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ بیان دیاتھا۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کو فالج ہوئی تھی اور بالآخر چند سال قبل اس کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون کالج میں زیر تعلیم اپنی بیٹیوں کے ساتھ مشکل سے گزارہ کرتی ہے۔خاندان نے اپنے گھر کے سامنے ایک دکان کے نوجوان مسلمان مالک کی مدد پر انحصار کرنا شروع کیا، جسے وہ اپنا بیٹا کہنے لگی۔ نوجوان نے خاندان کوکسی بڑی جگہ پر منتقل ہونے تک اپنی دکان کا احاطہ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی۔مسلمان دکاندار کے سلوک سے متاثر ہو کر جب خاتون اور اس کی بیٹیوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا توہندو پڑسیوں کواچھا نہ لگا۔ نوجوان کو خاندان کے تبدیلی مذہب کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔دکاندان نے کہاکہ ہمارا ایک خاندان جیسا رشتہ ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کسی کو اسلام کے ساتھ گہری وابستگی اور کشش نہ ہو،کوئی ایسے ہی مذہب تبدیل نہیں کرتا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…