لورالائی (این این آئی)ضلع لورالائی لئی میں ایک بہادر نوجوان نے سیلاب میں پھنسے 5 افراد کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کی شناخت عطااللہ لونی کے نام سے ہوئی ہے جو کوئلے کی کان میں ٹھیکیدار ہے۔عطااللہ نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر 5 افراد کو سیلابی ریلے میں بہنے سے بچالیا جس پر لوگوں نے عطااللہ کی اس کاوش کو سراہا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ انسانیت اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیا۔