جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا

datetime 14  جولائی  2022 |

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا

پشاور(این این آئی)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے سکیلزریوائز کردئیے ہیں

جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنسزضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 کو متعارف کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15% اضافہ 2017 کے

جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے جو کہ تاحکم ثانی فریز رہے گا۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔

اعلامیے کیساتھ جاری ہونے والے نئے پے سکیلز کے مطابق تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 ہزار

سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق

نئے تنخواہوں اور الاونسز کے بار ے میں شکایات کا ازالہ گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے ذ ریعے کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ نے صوبے کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15% اضافے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق

یہ اضافہ یکم جولائی کو یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔ پنشن کم گریجویٹی 1954 کے تحت دی جانے والی فیملی پنشن پر بھی یہ اضافہ نافذالعمل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…