جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دگنا کرنے کی تجویز دے دی

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دْگنا کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کابینہ میں مشاورت کی ہے ہم نے اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے۔ہم نے دل کیامراض ،ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک امراض سے بچانا ہے۔

ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزرائ� کو اسمبلی میں موجود ہونا چائیے تھا اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ۔میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی بہت بڑا بوجھ ہے۔سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگااور عوام بھی خوش ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔ خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے۔اگلے سال تک ان سے دو سو ارب روپے اگھٹے کر کے دیکھاؤنگا۔وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ2019 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا نئی حکومت کیلئے پچھلی حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھاتمام جماعتوں نے پاکستان کے نقصان کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی نقصان کیاآئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتیانہوں نے کہا کہ جاتے جاتے عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ کی اس کے برعکس قیمتیں کم کیں عمران خان نے اقتدار کی خاطر امریکہ اور یورپی یونین کو برا کہاوزیر خزانہ جو بجٹ دیا وہ ان کا نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کا ہیتمام فیصلے مشاورت سے ہوئیایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی مفتاح صاحب جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلاکر بچوں کو سلایا جاتا تھا کاروباری لوگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…