ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والے بیوروکریٹس اور پولیس افسران کا پروٹوکول ختم
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والے بیوروکریٹس اور پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کر دیاگیا ،
چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگر افسران کی سرکاری گاڑیوں پر لاہور ہائیکورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی کی ایڈمن جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی
کو انتظامی حکم پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر افسران سرکاری گاڑیوں پر مسجد گیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں داخل ہوتے تھے۔
اب عدالتی حکم پر پیش ہونے کے لئے آنے والے افسران لاہور ہائیکورٹ میں پیدل داخل ہوں گے، فاضل جج صاحبہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے آنے والے پولیس افسران، وکلا ء اور سائلین سب برابر ہیں۔