جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ڈپریشن کے شکار افراد میں کونسی بیماری بڑھ رہی ہے ؟ ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی مسائل اور خصوصی طور پر ڈپریشن کے شکار افراد میں عارضہ قلب بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔جو افراد ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، ان میں بلڈ پریشر کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے جو کہ کسی نہ کسی طرح عارضہ قلب کا

سبب بھی بنتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں آسٹریلوی اور ملائیشین یونیورسٹی کے ماہرین نے 4 طرح کے مختلف ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کے شکار افراد میں بلڈ پریشر کی حالت کو دیکھا گیا۔ماہرین کو دستیاب ڈیٹا میں 12 ایسی تحقیقات ملیں جن سے معلوم ہوا کہ جو افراد ڈپریشن اور ذہنی مسائل کا شکار رہتے ہیں وہ بلڈ پریشر کا نشانہ بننے کے بعد عارضہ قلب سمیت دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کے باعث ہونے والے بلڈ پریشر سے جہاں عارضہ قلب ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، وہیں اس سے جسمانی اعضا کے فیل ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے دوران ماہرین نے تجزیے میں شامل افراد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا، جس میں سے زیادہ تر افراد ایسے تھے جنہیں انتہائی کم مدت یعنی کچھ سیکنڈز سے کچھ منٹوں تک ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق میں شامل دوسرے افراد ایسے تھے جنہیں ایک دن سے کچھ دنوں تک ڈپریشن کا سامنا رہتا ہے جب کہ تیسرے لوگ وہ تھے جنہیں کئی دنوں سے کئی مہینوں اور یہاں تک کہ کئی سال تک ڈپریشن کا سامنا رہتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ طویل ڈپریشن میں مبتلا زیادہ تر افراد بلڈ پریشر کا شکار بن کر عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب کہ ایسے افراد کے جسمانی اعضا کے فیل ہونے کے خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے تمام طرح کے ڈپریشن کو بلڈ پریشر اور عارضہ قلب کا سبب بھی قرار دیا اور لوگوں کی ذہنی صحت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…